شبقدر(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا: پارٹی آئین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی (شبقدر) میاں معراج کی بنیادی رکنیت معطل عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے پارٹی آئین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شبقدر (چارسدہ) سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں معراج کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔ چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن شکیل بشیر خان عمرزئی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ میاں معراج کے خلاف مسلسل پارٹی میں گروپ بندی اور آئین و ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والیناقابل تردید ثبوتوں کی بناء پر میاں معراج کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔