شیرگڑھ(مانند نیوز)پیرسدی میں مسلم لیگ(ن)کوشدیدجھٹکامسلم لیگ یونین کونسل پیرسدی کیجنرل سیکرٹری دو درجن سے زائد کارکنان سمیت پارٹی سے مستعفی ہوکر جلسہ میں باقاعدہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیاان کارکنان کی شمولیت سے یوسی پیرسدی میں جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط قوت بن کر ابھر رہی ہے اس سلسلیمیں یوسی پیرسدی میں ایک جلسہ منعقدہواجس سے پی کے 61 سے صوبائی امیدوارمولانامحمدقاسم اوراین اے 23کے امیدوار کلیم اللہ طوروکی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے جلسہ سیجمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیروپی کے 61 کے امیدوارشیخ الحدیث والقرآن مولانا محمد قاسم،این اے 23کے امیدوارکلیم اللہ طورو،مولانا بخت کرم، ملک اشفاق،محمدنوازکھٹانہ، قاری گل زمان،زیوردین بابا اوردیگرنے خطاب کیاجلسہ میں نئیشامل ہونے والے مسلم لیگ یوسی پیرسدی کے جنرل سیکرٹری محمدنوازکٹھانہ، سرپرست اعلیٰ زیوردین بابا،حاجی محمدایوب، انجینئرعبدالرحمان،شمروز خان، مصباح اللہ،فیض اللہ کھٹانہ،ملک ولیدسربلندخان،ملک محمداکاشہ خان،ملک محمدآصف سمیت درجن سے زائد افراداپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر جمعیت میں شامل ہوگئے ان کو جے یو آئی کی پارٹی ٹوپیاں پہنائی گئی جلسہ سے مولانامحمدقاسم اورکلیم اللہ طورو نے کہاکہ علماء کرام عوام کی تعلیم و تربیت اور خدمت میں پیش پیش ہیں علماء کرام 30ہزار سے زائد مدارس اور30 لاکھ سے زائد طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں ہم علماء کرام کے خلاف سازشوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود خدمت جاری رکھیں گے آنے والادورجمعیت علماء اسلام کاہے ہم عوام کے تعاون سے ایک مضبوط اور خداکی زمین پرخداکا نظام والا حکومت بنائیں گے