شیرگرھ (مانند نیوز) پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے پی کے 61 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا یہ اعلان لوندخوڑ جنگہ کے مقام پر حاجی غلام بادشاہ کے حجرے میں ایک بڑے انتخابی اجتماع کے موقع پر پختونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری پروفیسر محمد رسان خان صافی نے کیا اس موقع پر پختونخوا میپ کے کارکنان علاقے کے باشندے اور لیگی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے اجتماع سے جمشید خان مہمند پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری محمد رسان صافی،میزبان اور پارٹی کے رھنماء حاجی غلام بادشاہ،تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری مبارک زیب ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا محمد رسان صافی نے کہا کہ پختون خوا ملی عوامی پارٹی ضلع مردان کی قیادت نے سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند کے علاقہ کے عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت اور حلقہ کے گھر گھر کو سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی جیسے خدمات پر حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے جمشید مہمند کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا میں اس موقع پر باضابطہ اعلان کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان ان کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے اور ان کو ووٹ دیں گے اور جمشید خان مہمند کیلئے ووٹ اور حمایت حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جمشید خان مہمند نے اپنی حمایت اور ساتھ دینے پر پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور پارٹی کی ضلعی قیادت اور کارکنان حاجی غلام بادشاہ سمیت پوری مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے گزشتہ دور میں بھی عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کی ہے اور آئندہ کیلئے بھی اسی طرح سے بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کرنے کا وعدہ کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے عزت دی ہے میرا ایمان ہے کہ میں عوام کو اس کا دو چند عزت دوں گا میرے حجرے کے دروازے ہر خاص عام کیلئے ہر وقت کھلے رے ہیں اور کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور بے پناہ خلوص نے ثابت کردیا کہ ایک بار پھر جیت میری اور میرے حلقے کے غریب عوام کا ہے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار جمشید مہمند کے بھائی ستار خان مہمند،کشور نبی خان،شاہ خالد مہمند،حاجی نواز خان،ولی رحمان،امیر سھیل خان،حاجی شیر علی خان،ناظم نیاز حسین،عثمان خان،ھشمت علی اور پختون خوا ملی عوامیی پارٹی کے محمد علی،افتخار،اجمل خان،سید رحیم لالا اور دیگر مقامی قائدین اور عہدیداران موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے