کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کا کوہاٹ کے مختلف بازاروں میں کاروائیاں خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم نے کوہاٹ کے مختلف بازاروں میں قیمہ فروش اور کباب فروش کی دکانوں کی معائنہ کی۔ معائنہ کے دوران قیمہ فروش کو ایس او پیز فراہم کیے گئے جبکہ ایک کباب فروش کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر کے جرمانہ کیا گیا۔جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف آئلز کے سامپل کو چیک کیا گیا۔