پشاور( مانند نیوز)ڈاکٹر سعید الر حمن نے کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے”اسلامی قوانین کا مطالعاتی تجزیہ“ کا دفاع کرلیا،گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ تفہیم القران مردان میں سالانہ دورہ حدیث میں 58 واں تقریب ختم بخاری شریف،زیر سایہ جامعہ شیخ القران و الحدیث و سابق ایم این اے ڈاکٹر عطاالرحمان منعقد ہوا،پروگرام کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے،ڈاکٹر سعید الر حمن نے مفتی تقویم الحق اور مفتی رفیع اللہ کی نگرانی میں مکمل کرکے کامیابی سے دفاع کیا اور ادارہ ہذا نے سند بمعہ انعامی کتب کے مستحق قرار دیتے ہوئے بدست امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نوازا۔