پشاور( مانند نیوز)مردان کی شہری علاقہ یونین کونسل بغدادہ میں اے این پی کو شدید دچھکا، درجنوں خاندان اے این پی سے مستفی ہو کر پاکستان تحریکِ انصاف کا نامزد امیدوار حلقہ پی۔کے58 عبدالسلام آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔گزشتہ شام یونین کونسل بغدادہ (سنٹر کالونی) میں ایک بڑے شمولیتی جلسے کا انعقاد ہوا،شمولیتی پروگرام میں آصف خان اور دیگر درجنوں خاندانوں نے اے این پی سے ناطہ توڑ کر باظابطہ طور پر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارواں میں شامل ہوگئے۔عبدالسلام آفریدی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔علاقہ عمائدین کا عبدالسلام آفریدی اور عاطف خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔آئندہ انتخابات میں بھرپور سپورٹ اور ووٹ فاختہ اور درانتی (لور) کو دینے کا اعلان کیا،شمولیتی پروگرام سے امیدوار حلقہ پی۔کے58 عبدالسلام آفریدی، پاکستان تحریکِ انصاف کے ساجد اقبال مہمند،شیر بہادر ماما،سابق یوسی ناظم بغدادہ الحاج محمد ہمایون خلجی،بغدادہ ٹو کے چئیر مین نثارعلی اور دلبار لودھی نے خطاب کی، عبدالسلام آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف نے روایتی سیاست کا خا تمہ کر تے ہو ئے خدمت خلق سے سرشار سیاست متعارف کروائی ہے ماضی میں باری باری حکومتیں کرنے اور ملک کو مقروض کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہیں، آج ملک پر قرضوں کا جو بوجھ ہے اس کے ذمہ دار ماضی کے کرپٹ اور بد عنوان حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ ادوار پر بھاری ہے اور ہم نے مختصر وقت میں تعمیر و ترقی کیلئے جو عملی اقدامات اُٹھا ئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا تحریک انصاف نے جس طرح ملک کی سیاست میں ایک خوشگوار تبدیلی لائی ہے اسی طرح طرز حکمرانی کوبھی تبدیل کر دیا ہے اور حکمرانوں کو عوام کا خادم بنادیا ہے۔ ُانہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے خواب کو عمران خان نے شرمندہ تعبیر کرکے دکھا دیا ہے۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے ان کا ایجنڈا ذاتی مفادات پر مبنی ہے اسلئے عوام ان کے بیانیہ کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر جما عتو ں سے متنفر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔