سخاکوٹ(مانند نیوز) نامزد امیدوار قومی اسمبلی وسابقہ ایم اے این اے جنید اکبر خان اور نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی وسابقہ ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کوپایا تکمیل کو پہنچانے کیلئے عوام اپنا قیمتی ووٹ انکے حق میں استعمال کرکے ووٹ کے طاقت سے ان سے انتقام کابدلہ لیں عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہے انکا گناہ صرف یہ تھا کہ وہ اسلام بلاک،تحفظ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہا تھامگرسازش کے تحت انکوجیل میں ڈالا گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سخاکوٹ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے سمیع اللہ، یاسین خان، نبی گل، دلاور خان،عمرا ن خان، نوید خان اور مقصود نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اصولوں کی خاطر جیل قبول کیا مگر ڈیل نہیں کی اور نہ ملک کوچھوڑا وہ قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہے عمران خان نے قوم کے سروں پر سودا نہیں کیا انکو اس کی سزا دی جارہی ہے نو مئی سے لیکر آج تک ہمارے کارکنوں کوہراساں کیا جارہا ہیں وہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں مگر ہمارے اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں حالات کامقابلہ کیا اور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کوآئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے جبکہ دوسرے طرف محب وطن انشاء اللہ عوام ووٹ کی طاقت سے ان لوگوں کوشکست دینگے۔مقررین نے کہا کہ ہمارامقابلہ ان قوتوں سے جنہوں نے ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھین لیامگر قوم میں شعور اچکا ہیں وہ کھوٹے اور کھرے میں تمیز کر سکتے ہیں اور انشاء اللہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے