اسلام آباد(نمائندہ مانند)وفاقی کابینہ نے الیکشن 2024ء کے دوران سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی۔ بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عام انتخابات 2024ء میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشنز کے دوران سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔کابینہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات پر کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں خارجہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و انصاف، کامرس اور نجکاری کے وزراء شامل کیے گئے ہیں، جو ایف بی آر میں اصلاحات پر سفارشات دے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے