ہنگو (مانند نیوز)اورکزئی پی کے 94پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک جواد حسین کا انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے دوران مامانی گاؤں اور میرازئی گاؤں عالم خان کلے دورے کے موقع پر ملک جواد حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔اورکزئی کی ترقی کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 94 سے امیدوار ملک جواد حسین نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا پیپلز پارٹی ملی ترقی اور خوشحالی کی علامت سیاسی جماعت ہے جس کے دور میں قوم کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوا۔ملک جواد حسین نے کہا کہ کمپین زور و شور سے جاری ہے۔انہوں نے اورکزئی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپا لگا کر اپنے اچھے مستقبل کو یقینی بنائیں.اس دوران ماما نی گاؤں آور میرازئی گاؤں عالم خان کلے کے مشران اور شراکاء نے ملک حسین کے خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے