وانا (مانند نیوز) جمعیت علمائاسلام کامتفقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 110 الحاج نیک محمد وزیر نے سکاوٹ سٹیڈیم میں غوا خوا بمقابلہ شپشتہ میچ کے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر الحاج نیک محمدوزیر نے کہاکہ کھیل کود کی سرگرمیاں انسان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں اور انسان کو مثبت سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں موجودہ حالات میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ بے راہ روی سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہمارے علاقے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، اور یہ ٹیلنٹ ہمارے سیاسی نمائندگان ضائع کر رہے ہیں۔ سیاسی لوگ عوام کی خدمات کو بھول کر صرف جذباتی تقاریر پر ووٹ حاصل کر کے ان قبائل علاقوں کے حقوق ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے حوصلہ آفزائی کی۔ کہ اس طرح گراؤنڈز کو آباد کرتے رہو۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انشائاللہ سپورٹس کے لئے ہر قسم تعاون فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ٹیلنٹیڈ پلئیرز ضائع ہو رہے ہیں۔ ان کے لئے مناسب انتظامات کی ضرورت ہے۔ غربت کی وجہ سے یہ پلیئرز با مشکل اپنے کھیلوں کے ضروریات پورا کرتے ہیں، ان کو مناسب طریقے سے سامان فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ الحاج نیک محمد وزیر نے یہ عہد کیا، کہ کھلاڑیوں کے ضروریات کو بروئیکار لائے گے، اور ہر ممکن مدد فراہم کرینگے۔ اگر جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام نے مجھ پر اعتبار کیا اور 8 فروری کو کتاب کی نشان پر مہر لگائی، تو میں انشائاللہ سب سے پہلے نوجوانوں کو تعلیم و صحت اور کھیل کے ہرمیدان میں کوشش کرونگا۔ آخر میں الحاج نیک محمد وزیر نے کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔