ہنگو(مانند نیوز) ہنگو اور اورکزئی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار آزاد پینل کے حق میں دستبردار کر دئیے۔ پاکستان ہاوس ہنگو میں مسلم لیگ ن اور آزاد پینل کے طویل مزاکرات کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس، حافظ عبد الہادی کو ہر صورت میں قومی اسمبلی کا ممبر بنائیں گے۔ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے حافظ عبد الہادی اور صوبائی اسمبلی میں حاجی عتیق الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ الحاج فرید مفکر، مسلم لیگ ن کی قیادت نے جس طرح سیاسی استحکام اور ہنگو کی ترقی کیلئے آزاد پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے یہ ایک تاریخی ایونٹ ہے، حافظ عبد الہادی اورکزئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کیگ ن ضلع ہنگو نے قومی اسمبلی اور صوبائی نشست پر آزاد پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں پاکستان ہاوس میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن ضپع ہنگو کے صدر الحاج فرید مفکر، صوبائی اسمبلی امیدوار قاری واجد الرحمان، ضلعی جنرل سیکرٹری سید جمال اورکزئی، عبد الواحد اورکزئی، الیاس اورکزئی، نور قرار بنگش، تحچیل صدر سیف الرحمان خان اور ضلع بھر سے مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ تحصیل مئیر عامر غنی اور آزاد پینل کے امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبد الہادی سمیت آزاد پینل کے رہنما بھی موجود تھے۔ طویل مزاکرات کے بعد مسلم لیگ ن نے غیر مشروط طور پر قومی اسمبلی میں حافظ عبد الہادی اور صوبائی اسمبلی میں حاجی عتیق الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ الحاج فرید مفکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہنگو کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آزاد پینل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن قومی و صوبائی حلقے میں باقاعدہ طور پر اپنے امیدواروں کو دستبردار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد پینل کی کامیابی کیلئے دن رات مہم چلائے گی اور میں بحثیت صدر مسلم لیگی کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ گھر گھر جا کر قومی اسمبلی کیلئے عبدالہادی اور صوبائی اسمبلی کیلئے حاجی عتیق الرحمان کیلئے ووٹ حاصل کریں اور ان کا پیغام پہنچائے۔ انہوں نے کہ ہنگو کی بدحالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ حافظ عبد الہادی اور عتیق الرحمان کہ وہ سیاسی لیڈر ہے جو بیروزگاری اور سماجی مسائل کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبد الہادی نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج جس فراغ دلی اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے ہنگو کی سیاست پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، انشاء اللہ میں مسلم لیگی کارکنوں اور قیادت کی خواہشات کے مطابق ایسے اقدامات اٹھاوں گا جو علاقے کی ترقی کا باعث بنیں گے۔ اس موقع پر تحصیل مئیر عامر غنی اور قاری وجید الرحمان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ہنگو آزاد پینل کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔