وانا (مانندنیوز) سابق ایم این اے و جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے این اے 42 مولانا جمال الدین محسود اور پی کے 110 کے امیدوار الحاج نیک محمد وزیر کا وانا پریس کلب آمد اور صحافیوں سے غیر رسمی باتیں کرتے ھوئے کہا کہ اس جدید دور میں میڈیا پوری دنیا میں اہم کردار اد ا کررہی ہیں، اس پسماندہ علاقے کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہیں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ قلم کے ذریعے اپنے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے صحافیوں نے علاقے کیلئے بیتحاشا قربانیاں دی ہیں، وزیرستان کے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ قوم کی اچھی طرح نمائندگی کریں۔ مولانا جمال الدین محسود نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کی بنیاد 1919 میں رکھی گئی تھی اور جمیعت علماء اسلام واحد پارٹی ہے، جو پورے پاکستان میں مضبوط ترین پارٹیوں میں شمار ہوتے ہیں، جیسے کہ آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ کئی مہینوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے، اس حوالے سے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کا دورہ کیا اور دونوں کے درمیان مثبت کردار ادا کیا۔ جمال الدین محسود نے کہا کہ ہم میدیا کے توسط سے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جمیعت علماء اسلام علاقے میں مثبت، ترقی اور امن کی سوچ رکھتے ہیں، انشاء اللہ ہم علاقے کو ترقی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج محسوس ہوا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں قومیت کی نفرت ختم ہو چکی ہے۔ جمیعت علماء اسلام جنوبی وزیرستان کی کوشش ہوگی کہ ہم آپسمیں قومی نفرت ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی جنوبی وزیرستان لوئر کے حقوق کا خیال رکھا تھا، انشاء اللہ ابھی بھی ہمارا ذمہ داری بن گئی، کہ ہر حال میں وزیرستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس بار صوبائی حکومت جمیعت علماء اسلام کے ہونگے، آگر آپ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنائیں گے تو آپ کی علاقوں کو ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔ اس موقع جنوبی وزیرستان کے امیر مولانا میرزا جان وزیر، سابق ایم این اے مولانا عبد المالک وزیر و دیگر پارٹی کے سینئر رہنما و کارکنان موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے