اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے ایشیائی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی۔فچ کا اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے کہا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ سے کئی ایشیائی ممالک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔اپنی رپورٹ میں فچ نے کہا کہ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، الیکشن کی وجہ سے ممالک کے لیے قرضوں کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔فچ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، امید ہے کہ سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے