وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان این اے 42 جنوبی وزیرستان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والی سابقہ ایم این اے عائشہ گلالئی وزیر نے آج وانا بازار میں ایک بڑا انتخابی جلسہ کیا جسمیں ہزاروں کی تعداد میں قبائلوں نے شرکت کی۔ عائشہ گلالئی وزیر نے کہا کہ وزیرستان کے غریب لوگوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی، اور یہاں کے پسے ہوئے عوام کی پسماندگی دور کرانا میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تعلیم کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہاں سے منتخب ہوئی تو تعلیم کی بہتری کے لئے بھرپور پور کوشش کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات ملکی تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں ان انتخابات میں ووٹرز کو روایتی انداز کو شکست دیکر ووٹ میرٹ پر استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے کونے کونے میں جا چکی ہوں عوام بھی محبت کرتے ہیں مگر ان کی مشکلات سے ہم دل گرفتگی ہیں۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان کے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو ٹینس کی نشان پر مہر لگائیں، تاکہ عوام کو بیروزگاری سے نجات دلاسکے اور جنوبی وزیرستان میں پُرامن ماحول بنائیں گے۔ قبائلی عمائدین نے عائشہ گلالئی وزیر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا کہ قوم عائشہ گلالئی وزیر کی خدمات کی اعتراف کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار عوام کی حمایت کے دعویدار ہیں اور ہم اب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سیاسی فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ عائشہ گلالئی وزیر ہی ہمارے مسائل حل کر سکتی ہے، اس لیے ہم نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی ہم سے سیاسی شعور نہیں چھین سکتا۔ اور ہم علاقہ اور قبائل کے وسیع تر مفاد کے تقاضوں کو سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلی بار جنوبی وزیرستان کی مٹی پر وزیرستان کی بیٹی عائشہ گلالئی وزیر اپنی الیکشن کمپین میں حصہ لے رہی ہیں اور عوام سے خطاب کررہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار این اے سیٹ کے لیے ایک خاتون امیدوار کمپین میں حصہ لے رہی ہے، یہ وزیرستان میں بہت بڑی تبدیلی ہے اور مثبت عمل ہے۔