ہنگو(مانند نیوز ) ایجوکیشن کے عالمی دن کی مناسبت سے ایچ آر ایس پی کے زیر اہتمام ہنگو اور اورکزئی میں تقاریب،تعلیم سب کے لیے محض نعرہ نہیں ایک تحریک ہے،تعلیم پر سب کا بلا تفریق حق ہے اور اس حق کو منوانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ناصر اکبر اورکزئی،بلال آفریدی اور دیگر کا تقاریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ہنگو اور اورکزئی کے اشتراک سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔مختلف سکولوں میں منعقدہ تقاریب میں والدین،اساتزہ اور بچوں نے شرکت کی۔تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیومین ریسورس سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی،سوشل ویلفئیر آفیسر بلال آفریدی،سوشل ویلفئیر آفیسر ضلع اورکزئی عبدالہادی،کوارڈینیٹر منور خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے عالمی دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام اور ہر طبقہ فکر کو بتایا جا سکے کہ تعلیم پر سب کا حق ہے اور اس حق کے حصول کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مقررین نے کہا کہ کسی بھی بچے کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔اس موقعہ پر مقررین نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے