ہنگو(مانند نیوز ) اورکزئی قبائل کی ترقی و خوشحالی سیاست کا اصل مقصد ہے،مقامی نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گئے،کوالٹی ایجوکیشن کی سہولیات اورکزئی میں دستیاب یونگئیں،ایک سوچ اور فکر کے ساتھ عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 36 حافظ عبدالہادی نے وام پانڑہ،گز درہ،تختاک،تورسمت سمیت دیگر علاقوں میں سیاسی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ان علاقوں میں پہنچنے پر حافظ عبدالہادی کا نوجوانوں اور مشران نے شاندار استقبال کیا۔مختکف تقریبات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی نے کہا کہ اورکزئی قبائل کو وہ بنیادی سہولیات میسر نہیں جس کے وہ حقدار ہیں لمحہ فکریہ ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر عوام کو نہ صحت کی سہولیات میسر ہیں نہ پینے کا پانی۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ ایک عزم لیکر سیاست میں حصہ لے رہے ہیں اور انشا اللہ کامیابی کے بعد اورکزئی کے قبائل کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ مقامی افراد اور نوجوانوں کو مقامی سطع پر روزگار فراہم کریں گئے اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے