شانگلہ(مانند نیوز )شانگلہ میں برف باری کے بعد وادی نے برف کا سفید چادر اڑھ لی،خون جمادینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا، سخت سردی سے بچوں میں نمونیا،کھانسی،بخار اور سینہ کی بیماریوں میں اضافہ، کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی،بجلی اور مواصلات کا نظام شدیدمتاثر ہوگیا۔شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ،اور کنڈو سر سمیت دیگر بالائی سڑکوں پر ٹریفک میں مشکلات۔ بغیر چین گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔شانگلہ گردونواح میں ہفتے کی رات سے بارش کے بعد ہونے والی برف باری نے معمولات زندگی کو طرح متاثر کر دیا ہے،سخت سردی سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ شانگلہ کے بالائی مین شاہراؤں پر بغیر چین کے گاڑی چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے برف باری سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہواہے۔ شانگلہ کے بالائی، پہاڑی سلسلوں شلخو سر، مانئی سر،چانگا سر،اجمیر سر، کاپر بانڈہ اور دیگر پہاڑی سلسلوں پر دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ شانگلہ ٹاپ،یختنگی ٹاپ، مانی سر پر ایک سے چھ انچ سے زائد برف پڑی ہوئی ہے، شاہ پور، بشام،دندی،پورن الوچ،چکیسر، کروڑہ،رانیال،کماچ نصرت خیل،مارتونگ میں تیز اور سرد ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی ووجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں نمایا اضافہ ہوا ہے، سوختہ لکڑ کی قیمتوں میں اضافے اور قلت سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات نے ائندہ وہفتے تک بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے