جنوبی وزیرستان (مانند نیوز ) وزیرستان یوتھ فورم کی جانب سے گل نساء وزیر کو فخر وزیرستان ایوارڈ سے نوازا کیا گیا، جو پوری جنوبی وزیرستان لوئر کے خواتین کیلئے خوشی کی بات ہے، اسلئے کہ وزیرستان کی خواتین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے گل نساء وزیر نے اپنے علاقے میں اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے، اس کی مسلسل کوششیں کی وجہ سے گل نساء وزیر کو فخر وزیرستان ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر گل نساء وزیر نے کہا کہ میں اپنی ایوارڈ کو وزیرستان کے پسماندہ اور تعلیم سے محروم لڑکیوں کے نام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود لڑکیوں کی تعلیم کی سرگرمیوں میں کافی حد تک دلچسپی رکھتی ہوں، اسلئے کہ لڑکیوں کو مرد جیسے حق دی جائے اور لڑکیاں بھی اپنے حقوق سے محروم نہ کیاجائے، اور جنوبی وزیرستان لوئر بھر کے بچوں کو تعلیم تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا حق ہے، معاشرے کی بہتری اور ترقی کیلئے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ وزیرستان یوتھ فورم کی جانب سے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کرام، متعلقہ اداروں کے ذمہ داران، طلباء, دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔