ہنگو (مانند نیوز ) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ سانحہ پشاور پولیس لائن کو ایک سال بیت گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نثار احمد خان (PSP) کا یادگار شہداء پر حاضری اور سلامی،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ پولیس لائن ہنگو میں شہداء کی بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا احتتمام۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مورخہ 30.01.2023 کو پولیس لائن پشاور کے مسجد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا تھا جس میں پیش امام سمیت 100 سے زیادہ پولیس آفسران واہلکاران شہید جبکہ 150 سے زائد اہلکار زخمی ہوچکے تھے۔خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو کے پولیس لائن میں بھی شہداء کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے ختم القران کا اختمام کیاگیا۔جسمیں ضلعی پولیس سربراہ نثار احمد خان (PSP)،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شوکت حیات خان بنگش، ڈی ایس پی سٹی فلک نواز خان بنگش اور کثیر تعداد میں پولیس آفسران واہلکاران نے شرکت کی اور سانحہ پشاور کے شہداء اور خیبرپختونخواہ پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گیئں۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے