ہنگو (مانند نیوز )ڈی پی او آفس ہنگو میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب(3) سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان (PSP) نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس ہنگو میں ترقی پانے والے افسران کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔تقریب کے دوران ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان (PSP)، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شوکت حیات خان بنگش،ڈی ایس پی سٹی فلک نواز خان بنگش کے ہمراہ (3) سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔ڈی پی او ہنگو نے مزید کہاکہ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ترقی پانے والوں میں انسپکٹر نور محمد خان، انسپکٹر جمشید علی خان اور انسپکٹر انور شاہ خان شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے