ہنگو (مانند نیوز )پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں شہداء مسجد پولیس لائن پشاور کی ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن اور فاتحہ خوانی پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں منگل کی صبح نماز فجر کے بعد شہداء مسجد پولیس لائن پشاور کی ایصالِ ثواب کیلئے ختمِ القرآن اور فاتحہ خو انی ہوئی اور پولیس شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ بعد میں یادگار شہداء پر پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سینئر افسران نے یاد گار شہداء پر گلدستہ رکھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملک وقوم کیلئے ہمیشہ اپنے جانوں کانذرانہ پیش کیاہے اورخیبرپختونخوا پولیس کی نڈر فورس آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پولیس کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔