مردان(نمائندہ مانند)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور پی کے 57 مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان ڈیل کر کے نہیں ان وقت کے فرعونوں کا مقابلہ کر کے اور جیت کر باہر نکلیں گے ان عدالتی فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیںایک طرف ملک میں لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے امن وامان کے حالات مخدوش ہیں دوسری طرف نااہل اور غیرقانونی نگران حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی آگ میں مزید دھکیل دیا ہے لیکن عوام ان نااہل عناصر کو 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے شکست دے گی۔8 فروری کو ہم سب نے چمپئن بن کر عمران خان کو جتانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے گلی باغ ٗ باڑی چم مردان ٗچک طورو ٗحیدر خان کوٹے ٗامان کوٹ ٗاکبر آباد ٗشیخ یوسف کلے میں ورکرز کنونشنز ٗکارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور کمپین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنمائوں لخکر خان ٗشاہد آفریدی ٗناصر خان ٗحاجی بخشاد ٗ احمد خان آفریدی ٗلیاس طورو ٗفضل تواب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کیلئے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں عمران خان پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں عمران خان پر ڈھائے جانیوالے تمام مظالم کا بدلہ عوام8 فروری کو عوامی عدالت میں لیں گے عدالتی فیصلے تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز کو مایوس کرنےکیلئے کئے گئے ہیںلیکن قو م اورتحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز مایوس ہونے کی بجائےعمران خان کے ساتھ ایک چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑی ہوئے ہیں تحریک انصاف 8 فروری کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی .

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے