ہنگو(فرمان اللہ سے) آزاد پینل کی عوام میں مقبولیت اس پینل پر عوامی اعتماد کامظہر ہے،قوم کا اعتماد ہی سب سے بڑا سرمایہ ہے,نوجوان نسل زیادہ بہتر انداز میں ہمارے عزائم اور ترقی کے اقدامات کو پرموٹ کر رہی ہے,محرومیوں اور بے کسی کے بادل چھٹے جائیں گئے،بلا تفریق سب کی خدمت کا جزبہ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار این اے 36 سے امیدوار حافظ عبدالہادی اور پی کے 93 سے امیدوار حاجی عتیق الرحمان نے شناوڑی،مسلم آباد اور دیگر علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان اجتماعات میں نوجوانوں,علما اکرام سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان نے کہا کہ ہنگو اور اورکزئی کے عوام سیاسی معاملہ فہمی اور دور اندیشی سے مالا مال ہیں انہیں ادراک ہے کہ غلط فیصلہ کرنے کے کیا نقصانات ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی مقدم ہے اور یہ مقصد اس وقت حاصل ہو گا جب عوام ہمیں کامیابی سے ہم کنار کریں گئے،حافظ عبدالہادی نے کہا کہ جن سہولیات سے ترقی یافتہ اضلاع کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ایسی ہی سہولیات پر ہنگو اور اورکزئی کے عوام کا بھی حق ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ 8 فروری کو گھڑیال اور پیالے پر ٹھپے لگا کر درخشاں مستقبل کا انتخاب کریں۔اس موقعہ پر عوام نے آزاد پینل کو مکمل حمایت کا یقین دلایا