شبقدر چارسدہ (نمائندہ مانند)خواجہ وس پولیس کی کامیاب کاروائی،تھانہ خواجہ وس کے حدود سے دو بچوں کی گمشدگی کا ڈراپ سین،ملزمان دو چچا اور دادا نکلے،بچے بحفاظت بازیاب،باپ بیٹوں نے مخالفین پر اغوائیگی کا مقدمہ درج کرنے اور پیسے بٹورنےکی خاطر کم سن بچوں کو اغواء کیا تھا ۔پولیس نے خطرناک منصوبہ ناکام بناکرچار ملزمان گرفتار کرلیے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری،دیگر ملزمان بھی ملوث ہونے کا امکان،ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان تفصیلات: مورخہ26جنوری2024 کو مدعی احسان ولد یوسف سکنہ شہیدہ بانڈہ نے تھانہ خواجہ وس میں اپنے دو بھتیجے علی خان عمر8/9 سال اور عبداللہ عمر7/8سال کی سکول سے واپسی پر گھر نہ آنے کی رپورٹ درج کی، مدعی رپورٹ پر پولیس نے انکوائری شروع کردی گئی.
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خواجہ وس نوید گل، اے ایس ایچ او واجد خان ، سی آئی او خواجہ وس صفدر خان اور دیگر پولیس افسران پر ٹیم تشکیل دے کر بچوں کو بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیے،
ڈی ایس پی شبقدر کی قیادت میں ایس ایچ او خواجہ وس نوید گل خان نے ٹیم کے ہمراہ انکوائری شروع کرتے ہوئےمشتبہ کو انتہائی باریک بینی سے انٹاروگیٹ کرکے تفتیش کا آغاز کیا،دوران انٹاروگیشن مشتبہ نے تمام راز اگل دیئے اور کہا کہ بچوں کو چاچا اور دادا کی ملی بھگت سے ہم نے بچوں کو اغوا کیا ہے،پولیس نے نہایت حکمت عملی سے بچوں کے چچا اور دادا سے پوچھ گچھ کے دوران بدلتے موقف کی وجہ سے پولیس کو ان پر شک ہوا جس کی بنا پر دونوں چچا زبیر اور احسان پسران یوسف اور یوسف کو گرفتار کرکے اپنا جرم قبول کرلیا،اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان احسان ،زبیر ، یوسف، حائستہ رحمن اور گل رحمان نے باہمی صلاح مشورہ سے اپنے معصوم بچوں کو اغوا کرکے اپنے مخالفین سے پیسے بٹورنے اور ان پر اغوائیگی کا دعویٰ کرنا تھا،پولیس نے خطرناک منصوبہ ناکام بنا کربچوں کو اسلام آباد چک شہزاد سے بحفاظت بازیاب کرلیا،دونوں بچوں کو ایک فارم ہاؤس میں محبوس رکھا تھا،پولیس نے شریک جرم ملزم حائستہ رحمن ولد باغستان کو بھی بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا،بچوں کے اغوا میں ملوث چچا نے ملزم حائستہ رحمن اور انکے بھائی گل رحمان کو ایک ایک لاکھ روپے بھی دئیے تھے جن میں حائستہ رحمن سے 62ہزار روپے بھی برآمد کرلیے ،بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ہمیں اپنے چچا اور گرفتار ملزمان اغوا کر چکے تھے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ بھتیجے کو اغوا کرنے کا مقصد اپنے سابقہ قاتل مقاتلے کی دشمنی میں مخالفین پر اغوائیگی کا مقدمہ درج کرنے اور ان سے پیسے وصول کرنا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےاور مزید حقائق جلد منظر عام پر آ جائنگے،واقعہ میں دیگر ملزمان بھی ملوث ہونے کا امکان ہےمزید گرفتاری بھی متوقع ہے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے