سخاکوٹ(نامہ نگار) حلقہ پی کے 24سے آزاد امیدوار بلال خان نے ریحان زیب کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام کسی انسان کوبے گناہ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتاانہوں نے غم ذدہ خاندان سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔اپنے الیکشن آفس میں پی ٹی آئی ویلفئر ونگ تحصیل درگئی کے صدرضمیر خان باچہ اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلال خان نے کہا کہ ریحان زیب خان پارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے اور وہ سیاست پر گہرا نظر رکھتے تھے انکے بہیمانہ قتل سے پارٹی کارکنوں کوجو صدمہ پہنچا ہے وہ ناقابل بیان ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کواللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کوصبر جمیل عطافرمائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے