سخاکوٹ(نمائندہ مانند) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وورکنگ کمیٹی کے ممبر ادریس خان نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کوایک ایک کر کے پورا کیا جن میں صوبے کے نام کی تبدیلی، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خودمختاری یونیورسٹیاں اور کالجز شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ نیک عمل خان مرحوم سخاکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے حلقہ پی کے 24کے امیدوار محمدارشاد خان مہمند، اے این پی کے صوبائی رہنمامعوذ خان شلمانی، وی سی چیئرمین ساجد حسین مشوانی، ملگری ڈاکٹران کے سابقہ مرکزی صدر ڈاکٹر سعیدالرحمان، پروفیسر شیرعالم، عبدالوحٖد لالااور ذیشان رانزئی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پختون ہمیشہ باہمی سازشوں کا شکار رہے پختون اب بھی متحد نہیں ہوئے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی پختون قوم کو ہمیشہ خالی خول نعروں پر ورغلایا گیاکسی نے روٹی کپڑامکان اور کسی نے تبدیلی کے نام پر عوا م کوورغلایاپختون قوم کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہیں لہذاتمام پختون سرخ جھنڈے تلے جمع ہوجائیں