پبی (نما ئندہ ) اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں افتخار حسین نے کہا کہ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں اتنے شمولیتی پروگرام نہیں کیے جتنے میں نے اس بار اس الیکشن کمپین کے دوران ابھی تک کیے اور ابھی الیکشن میں دس دن باقی ہے انشاء اللہ ایسے شمولیتی پروگرام اور بھی ہونگے کیونکہ ہمارے مدمقابل امیدواروں کے پارٹیوں نے باری باری اس صوبے پر حکومت کی ہے اور ایک امیدوار نے تو ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے کہ جس پارٹی کی حکومت ہوتی اس میں چھلانگ مار چلے جاتے اور 35 سالوں سے اقتدار کے مزے بشمول ایک بار وزارت اعلی کے مزے بھی لوٹے مگر گروانڈ پر کوئی ترقیاتی کام نا کر سکے جبکہ ان سب کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے 2008 سے 2013 تک حکومت میں رہتے ہوئے صوبے بھر آمن و آمان کی خراب صورتحال کے باوجود اتنے ترقیاتی کام کیے جن مثال شائد تاریخ میں نظر آئے. اگر یہ لوگ صرف میرے ترقیاتی کاموں میں مجھ سے مقابلہ کریے تو ان کو منہ کی کھانی پڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 89 میں شدید سردی اور بارش کی رم جیم کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کا اپنی جاری انتخابی کے سلسلے میں آمانکوٹ, بانڈہ نبی, ترخہ, علی بیگ اور پبی میں شمولیتی جلسے اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں پی ٹی آئی, پی ٹی آئی پی, جمعیت علماء اسلام اور پی پی پی سے کثیر تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی. اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے34 میاں بابر شاہ کا کا خیل اے این پی کے تحصیل پبی کے صدر حاجی زر علی, تحصیل کے سیکرٹری عباس خان غازی اور نعیم قادر زاھد بھی موجود تھے میاں افتحار حسین نے کہا کہ البتہ انہوں نے کرپشن میں ترقی ضرور کی اور جن لوگوں کے پاس موٹر سائیکل تک نہیں ہوتی تھی ان کو ٹھیکوں اور دیگر ذرائع یعنی پوسٹنگ ٹرانسفر کے مد میں کروڑ پتی بنا دئیے اور آج ان ٹھیکیداروں کے ذریعے جلسے کرانے کی کوششیں کر رہا ہے مگر اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں میرے مدمقابل امیدواروں نے ایک دوسرے کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے صوبائی اسمبلی کے امیدواران اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے خلاف گٹھ جوڑ کر رہے ہیں اور قومی اسمبلی کے امیدواران اپنے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے خلاف تو جو اپنے پارٹی کے منشور کی پابندی نہیں کرتا اور اپنے پارٹی سے وفاداری نہیں کرتا تو ایسے لوگ اپنے حلقے سے کیسے وفاداری کرینگے. ان لوگوں کا مرام صرف اور صرف اسمبلی تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ اپنے دولت میں اضافہ کرے. لیکن یہ شوشل میڈیا کا دور ہے اور ہن فن میں جبر پھیل جاتی ہے اور نوجوان ووٹر شوشل میڈیا کے بکثرت استعمال سے ہر چیز پر نظر رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کل نوجوان اپنے پارٹیوں سے نالاں ہوکر عوامی نیشنل پارٹی جیسے نظریاتی اور ترقی پسند پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں. آخر میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پانچ سالہ دور وزارت میں جو ترقیاتی کام کیے ان سے میرے حلقے عوام بخوبی آگاہ ہیں اور انشاء اللہ اگر اللہ پاک کا کرم ہوا اور آپ لوگوں نے غیرت کا مظاہرہ کرکے 8 فروری کو لائٹین کے نشان پر مہر لگا کر ایک بار پھر مجھے خدمت کا موقع دیا تو میں اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ ضلع نوشہرہ میں ایسے ترقیاتی پراجیکٹ کا آغاز کرونگا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام رہتی دنیا تک یاد رکھے گی.. شمولیتی جلسوں اور کارنرز میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 34 میاں بابر شاہ کا کا خیل نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی پروگراموں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ 8 فروری صرف ضلع نوشہرہ میں بلکہ پورے پختون خواہ میں سورج عوامی نیشنل پارٹی کے کامیابی کا پیام لیکر طلوع ہوگا کیونکہ اس سے پہلے برسراقتدار سیاسی پارٹیوں سے لوگ اکتا چکے ہیں.