وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 42 سے الیکشن لڑنے والے مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا وانا پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ حاجی صادق خان اچکزئی نے وانا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اول روز سے میرا کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا، کیونکہ نہ تو میں کوئی سیاستدان تھا، نہ سیاست سے کوئی شوق و دلچسپی تھی، میری اول روز سے یہ سوچ و فکر اور جذبہ تھا کہ مظلوم کو ظالم کے ظلم سے بچاؤں، اور اس کی ہر قسم مدد کروں، اول روز سے ہی اس مشن پر قائم ہوں، کوشش تھی کہ ایک ایسی پارٹی بناؤں جس میں ظلم کو روکا جائے اور مظلوم کی مدد کی جائے، حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں آنے کے باوجود عوامی خدمت جاری رکھوں گا، بلکہ سیاست میں آنے کا مقصد ہی عوامی خدمات کو زیادہ سے زیادہ سرانجام دینا ہے، اور وہ خدمت سیاست، ذات پات، مذہب سے بالاتر ہو کرکرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پختونوں کے پسماندہ رہنے کی بڑی وجہ تعلیم کی کمی بھی ہے لیکن انہیں ایسا ماحول فرام نہیں کیا جاتا جس سے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں، معمولی معمولی بات پر غیرت میں آجانا ان کی سب سے بڑی کمزروری ہے، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 42 میرا حلقہ یا شہر نہیں بلکہ پورا پاکستان میرا حلقہ ہے یہ خوش ہوگا ترقی کرے گا تو میں بھی خوش ہوں گا اور میرا دل بھی مطمئین ہوگا، کیونکہ یہ تو چار روزہ زندگی ہے ہم سب نے اس دنیا سے جانا ہے تو کیوں نہ جتنا موقع ملے انسانیت کی خدمت کر کے جائیں۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پی کے 110 امیدوار انور سلیمان خیل نے کہا کہ میری سیاست سے کوئی شوق و دلچسپی تھی، چنانچہ یہ سوچ اور فکر جب میں نے مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے قائد حاجی صادق خان اچکزئی میں دیکھی تو بڑا متاثر ہوا کہ جو کام میں کرنا چاہتا تھا وہ حاجی صادق خان اچکزئی شروع کرچکے ہیں، چنانچہ جب وہ یہاں آئے ان سے ملاقات ہوئی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو مٹکا کی نشان پر مہر لگائیں۔ اس موقع پر پی کے 109 امیدوار ملک خیات اللہ محسود نے کہا کہ میں نہ تو سرمایہ دار ہوں نہ جاگیردار، اور نہ خان ہوں میرے دل میں بس صرف انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے، میں مانتا ہوں بعض لوگ منتخب ہو کر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں لیکن سب ایسے نہیں ہیں اچھے لوگ دنیا میں موجود ہیں، میں خود بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا، لیکن حاجی صادق خان اچکزئی نے مجھے کہا کہ اگر آپ کے ہاتھوں دو تین ہزار لوگوں کو روز گار مل سکتا ہے تو آپ یہ نیکی کا کام کیوں نہیں کرنا چاہتے، چنانچہ یہ سوچ کر سیاست میں حصہ لیا، اب حلقے کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایک نیک اور مخلص قیادت کو ووٹ دیں جو ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور سوچ و فکر رکھتا ہو، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، اور پرامن ہوں گے، لوگ بھر پور طریقے سے ووٹ کا استعمال کریں،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے