وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان لوئر و اپر سے آزاد امیدوار این اے 42 علی وزیر نے انتخابی جلسہ کیا گیا ، جسمیں جنوبی وزیرستان اپر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، علاقے کے لوگوں نے سابق ایم این اے علی وزیر کا والہانہ استقبال کیا اور مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس بار مسعود اور وزیر قوم علی وزیر پر مکمل اعتماد کریں گے اور انشاء اللہ ہم ثابت کریں گے کہ واقعی جنوبی وزیرستان اپر کے لوگ امن مانگنے والوں کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ علی وزیر نے ہمیشہ اپنے علاقے بالخصوص پوری پشتون قوم کیلئے آواز اٹھائی ہے ، اور ہمیشہ علاقے اور قوم کی بھلائی کے لیے سوچھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ علی وزیر نے قوم کی خاطر کئی مرتبہ جیلیں کاٹیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ علی وزیر پر ہمارے جانے بھی قربان ہے، ووٹ تو معمولی سی بات ہے انشاء اللہ ووٹ علی وزیر کے حق میں کاسٹ کریں گے۔ اس موقع پر حلقہ این اے 42 کے امیدوار علی وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگ کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن پھر بھی جنوبی وزیرستان کے لوگوں نے اپنے مزاحمت جاری کیا ، اور انشاء اللہ یہ مزاحمت جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج مکین کے علاقے سے حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کی جلد از جلد رہا کیا جائے ، اسلئے کہ منظور احمد پشتین نے ہمیشہ امن اور مزاحمت کی راستہ اپنایا ہوا ہے وہ علاقے میں امن چاہتے ہیں مظلوم عوام کے آواز بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظور احمد پشتین ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کیلئے ناگردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں، ہم جیل کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں وہ عوام کی حقیقی آزادی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں ہم منظور احمد پشتین کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں۔ اور ہمیشہ رہے گے، علی وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر و اپر کی پسماندگی اور موجودہ حالات بہتر ہونے کےلئے عوام مجھ پر اعتماد کرکے ان کی مسائل حل کرنے کے بھرپور کوشش کرونگا۔ انہوں نے مکین کے لوگوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تالا چاپی کی نشان پر مہر لگائیں، آخر میں علی وزیر نے مکین کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے