ہنگو(مانند نیوز) وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بیجھا جائے،اورکزئی کی سماجی ترقی اولین ترجیح ہے،عوام ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ماضی کی محرومیوں کو سامنے رکھیں۔ان خیالات کا اظہار اورکزئی کے حلقہ پی کے 94 سے نظریاتی پارٹی کے امیدوار ملک زرداد خان اورکزئی نے مختلف مقامات پر انتخابی کمپین میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیاامیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 94 ملک زرداد خان اورکزئی نے کہا کہ انہوں نے اورکزئی میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دن رات کام کیا اور دنیا کے سامنے اورکزئی کی ایک مثالی تصویر پیش کی۔اب وہ نوجوانوں کو پرموٹ کرنے اور اورکزئی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ روایتی سیاست دانوں سے ہے مگر وہ پر عزم ہیں کہ اورکزئی عوام انہیں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گئے۔