پشاور(مانند نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف کا نامزد امیدوار پی کے58 مردان عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کا سورج پی ٹی آئی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا، پی ٹی آئی نہ صرف مردان بلکہ پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی ہم اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں عمران خان وزیراعظم بنیں گے اور ملک کو ایک مرتبہ پھر ترقی کے دھارے میں لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بغدادہ حاجی کورنہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر خٹک برادری اور دیگر خاندانوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر باظابطہ طور پر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوگئے۔پاکستان تحریکِ انصاف کا نامزد امیدوار این اے22 عاطف خان کے بھائی حنان خان و پی ٹی آئی کارکنان سمیت دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔شمولیتی جلسے سے عاطف خان کے بھائی حنان خان،سابق یوسی ناظم الحاج محمد ہمایون خلجی،ساجد اقبال مہمند،دلبار لودھی،حاجی کرم،امیر زیب خان، پیر یاسین،نورزادہ،محمد عادل اور دیگر نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مہنگائی کا ایک نیا طوفان لے آئی جو غریب اور متوسط طبقے کی زندگی دشوار بنا دی۔ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے بجلی گیس اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی نت نئے ریکارڈ قائم کئے جبکہ ملک کے عوام مہنگائی کا مقابلہ کرتے ہوئے غریب سے غریب تر ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کی شاہ خرچیوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور غریب عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔