وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان اپر / لوئر حلقہ این اے 42 سے آزاد امیدوار سعید انور محسود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا،کہ جنوبی وزیرستان میں قبضہ مافیا کا راج ہے،قبضہ مافیا سے قوم کو آزاد کرنے کیلئے میدان میں اترا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے جملہِ اقوام میرے لئے برابر ہیں، ان کے حقوق کو قبضہ مافیا اور چوروں لٹیرے سے چھیننے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان کے غیور قبائل ہوشیار رہیں 22 جنوری کو ایک امیدوار کی جانب سے 3750 ووٹوں کی چوری دوستوں کے تعاون سے پکڑی گئی، اب بھی 1200 ووٹ غائب ہیں،سعید انور نے کہاکہ اپر وزیرستان میں مولانا جمال الدین ساڑھے چار ارب کا فنڈز لے ایا، لیکن اس کو ضائع کردیا گیا،جمال الدین کی یہ سب سے بڑی چوری قوم کی ہڑپ ہوگئی ہے، اگر اللہ نے مجھے کامیاب کیا، تو قبضہ مافیا سے ایک ایک پا یائی کا حساب لونگا،انہوں نے مزید کہاکہ اپر وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر اور لوئر وزیرستان کے ڈی پی او میرے کمپین میں روڑے ا ٹکا رہی ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان،ائی جی پولیس،ائی جی ایف سی اور وزیراعلی سے اپیل کی،کہ وہ اس کا نوٹس لیں، ہمیں لیول پلیئنگ کیلئے موقع دیا جائے،انہوں نے مزید کہا،کہ اگر الیکشن میں کوئی ہیرا پھیری کی گئی،تو تمام امیدواروں کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے، کیونکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے