بریکوٹ(مانند نیوز ) سب ڈویژن بریکوٹ میں سب ڈویژن کورٹس کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔وکلا ء برادری کے ساتھ سب ڈویژن کورٹس کے قیام میں پاکستان امن کمیٹی برائے انسانی حقوق و ہم آہنگی تنظیم بریکوٹ اور بریکوٹ پریس کلب نے حمایت کا اعلان کردیا۔سوات سے کسی بھی صورت میں فرانزک لیبارٹری پشاور منتقل نہیں ہونے دیں گے۔اس سلسلے میں کمشنر ملاکند او ر ڈی آئی سے ملاقات کریں گے۔گذشتہ روز بریکوٹ میں پاکستان امن کمیٹی برائے انسانی حقوق و ہم آہنگی تنظیم بریکوٹ، سب ڈویژنل بار اسویسی ایشن بتحصیل بریکوٹ اور بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کا ایک اہم اجلاس ہوا۔جسمیں سب ڈویژنل بار اسویسی ایشن کے صدر عمر علی شاہ نے کہاکہ سوات کے تما م تحصیلوں میں سب ڈویژن کورٹس سالوں سے موجودہیں ہم نے بھی دس سال قبل اس کے قیام کی آواز اٹھائی مگر سود مند ثابت نہیں ہوا اب وقت آچکاہے کہ سب ڈویژن بریکوٹ کے تمام فلاحی تنظمیں،وکلاء اور صحافی برادری ایک پیچ پر ہو کر اس کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ یہاں سب ڈویژنل کورٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں معمولی کیس کے لئے سیدو شریف جاتے ہیں جس کی وجہ سے ا ن کا خر چہ ہزاروں میں ہوتاہے اور اس کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو گھر کی دہلز پر انصاف ملے گا۔اس موقع پر پاکستان امن کمیٹی برائے انسانی حقوق و ہم آہنگی تنظیم ضلعی صدر ظاہر شاہ باچا،امیر زیب ضلعی سینئر وائس چیرمین۔عبید باچاتحصیل چیرمین،عارف باچہ ضلعی چیف ارگنائزر اور بریکوٹ پریس کلب کے صدر خلیل الرحمان باچہ نے سب ڈویژنل بار اسویسی اسیشن کا حمایت کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کورٹس کے قیام کے لئے ہر حد تک جائیں گے اور فرانز ک لیبارٹری جسے یو این ڈی پی نے تعمیر کیا ہوا ہے اور 2019سے یہ فعال ہے کسی بھی صورت میں پشاور منتقل نہیں ہونے دیں گے اس بارے میں پہلے کمشنر ملاکنڈ،ڈی آئی جی ملاکنڈ سے ملا قات کے بعد ہوم سیکرٹر ی سے اس بارے میں اپنا موقف پیش کریں گے۔اس کے علاوہ علاقے کے سماجی برائیوں کے خاتمے اور سرکاری اداروں سے ٹlاؤٹس کا خاتمہ بھی ہمارے ایجنڈے کے اولین فہرست میں ہوگا۔