وانا (نمائندہ مانند)جنوبی وزیرستان لوئر رستم بازار وانا میں دن دیہاڑے اس وقت دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس وقت تھانہ سٹی وانا کے موبائل وین وہاں سے گذر رہے تھے، تاہم پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گئے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، دونوں زخمیوں کی شناخت نصیر آواس خیل اور سمیر خوجل خیل کے نام سے ہوئی، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیئے گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاش شروع کردی، اور مزید تحقیقات جاری ہے۔