شیرگڑھ( اجمل خان سے )سابق ایم پی اے اورپی کے61سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدوارجمشیدخان مہمند نے کہا ہے کہ8فروری کوکامیابی کی صورت میں وزیراعظم پاکستان کوحلقہ کی دعوت دوں گااورپی کے61 کوایک جدیدماڈل حلقہ بناکردم لوں گاتحصیل لوندخوڑکااعلان بھی ہوگا عوام خالی نعرے لگانے والوں اور خدمت کرنے والوں میں تمیزکرسکتے ہیں شہیدبھائی عمران مہمند کے ویژن کے مطابق مسلسل 10سال عوام کی بلاامتیازخدمت کی ہے 8 فروری مسلم لیگ اور میاں نوازشریف کی جیت کا دن ہے عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گھرگھرسوئی گیس کنکشن کی فراہمی کے بعداب گھرگھر سولرائزیشن فراہم کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتھیان میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کیاجلسہ سے نسیم محمدخان آف لوندخوڑ،اکبرعلی یوسفزئی،فیاض خٹک،حمیدصافی اوردیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں حلقے کے گھر گھر کو سوئی گیس اوربجلی فراہم کیاکامیاب ہوکر حلقے کے مدارس،مساجد اور محلہ جات کو سولرائزیشن پر منتقل کریں گے اور حلقے کے ہر گاوں کو ماڈل گاوں بناکردم لوں گا انہوں نے کہا کہ حلقے کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انقلابی اقدامات اٹھائیں گے جس کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے 8 فروری کو پورے ملک میں مسلم لیگ کلین سویپ کریگی اور مرکز اور صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومتیں بنے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے