اورکزئی (فرمان اللہ سے)آنے والے جنرل الیکشن کے پْرامن انعقاد کی خاطر ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایت پر اورکزئی ہیڈکوارٹر میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محبوب خان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں لائن آفیسر ملک جنان، RI امتیاز خان، کوت انچارج رحمان خان، لائن محرر ملک جلال، BDS انچارج گوہر خان، مالخانہ انچارج سلیل خان، کنٹرول روم انچارج نبی خان سمیت ایلیٹ جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محبوب خان کی سربراہی میں ہونے والے میٹنگ میں افسران بالا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات، الیکشن سکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محبوب خان نے واضح کیا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے اورکزئی پولیس تیار ہے۔ ڈی ایس پی محبوب خان نے دوران الیکشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے،اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ کی روک تھام پر عمل درا?مد کرنے کی ہدایت کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی محبوب خان نے انتخابی مٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پولیس افسران کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے الیکشن کوڈ ا?ف کنڈکٹ سمیت الیکشن سکیورٹی انتظامات، ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کو ہر صورت ممکن بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔