پشاور(مانند نیوز)پاکستا ن تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر پی کے 57 مردان کے امیدوار ظاہرشاہ طورو نے کہا ہے کہ کل 8 فروری کا سورج ملک بھر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا خیبر پختونخوا میں عمران خان کا سپاہی وزیر اعلی ہوگا مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے تحریک انصاف کے کارکن ٗسپاہی اور ٹائیگرز عمران خان کی حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کی کامیابی کیلئے گھروں سے باہر نکلیں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ہوتی ٗ بہرام کلے ٗغلہ ڈھیر ٗ اکبر آباد ٗ ویلج کونسل طورو ون ٗٹو اوردیگر مقامات پرانتخابی اجتماعات ٗورکرز کنونشن ٗشمولیتی اجتماعات ٗڈور ٹو ڈور کمپین اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لخکر خان ٗ حاجی بخشاد ٗالیاس طورو ٗ جہانگیر طورو ٗعامر خان ٗافسر خان،خاجی گل محمد خان چیئرمین ارسلان خان طورو، بختیار خان ایڈووکیٹ، شاہد آفریدی، سابقہ ناظم صادق خان ٗگوہر رحمان ٗ سیار علی سمیت کارکنوں اور عوام کی کثیر موجود تھیں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیںاور انکی جدوجہد صرف پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہے عمران خان ڈیل نہیں بلکہ جیت کر باہرنکلیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے