پشاور (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے ہمراہ جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضلع ہری پور کااچانک دورہ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور پرُامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختون خواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان۔جنرل الیکشن 2024 کے پرُامن انعقاد کے حوالے سے چیف سکریٹری خیبر پختونخواندیم اسلم چودھری اور انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان نے ضلع ہری پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان،ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد،ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور امجد حسین اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخواندیم اسلم چوہدری نے پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں پولنگ سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے، صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنوں میں سہولیات مہیا کی جائیں، تمام پولنگ سٹیشنوں پر پینے کے صا ف پانی،واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور پرُامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختون خواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ووٹروں کی قطار بندی اور جامعہ تلاشی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے افسران کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملہ کے تخفط کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے