پشاور (مانند نیوز) میئر پشاورحاجی زبیر علی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوناک ہیں ‘ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، عالمی برادری کو چا ہیے کہ وہ اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کو بھارتی ظلم ستم و بربریت سے بچائیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد اور نوجوانوں کو بھارتی جیلوں میں اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہیں ‘ بھارتی حکومت اپنے ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہیں اور انہیں معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہیں،انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں,اقوام متحدہ اور یورپین ممالک کو چاہیئے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری مسلمان آزادی کے ساتھ سانس لے سکیں، میئر پشاورنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیں اور تمام پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی قوم کسی صورت کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اور شہدائے کشمیر کو سلام و عقیدت پیش کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے