اورکزئی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا بلدیاتی انتخابات کے منتخب عوامی نمائندگان کیساتھ اخلاقی،سماجی،معاشرتی،جرائم کی روک تھام، پولیو کو کامیاب بنانے اور علاقائی امن وامان کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں تحصیل اپر میئر مفتی محمد طاہر سمیت وی سیز چیئرمینان نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے میٹنگ کے شرکاء کیساتھ موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اورکزئی کے امن کو برقرار رکھنے اور حالات کو بگڑنے سے روکنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔میٹنگ میں شریک میئر اپر سرکل و وی سیز چیئرمینز نے ڈی پی او اورکزئی کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تحصیل اپر میں ہونے والے تمام برائیوں کو روکنے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں ان کا تعاون پولیس کو حاصل ہو گا، اور علاقائی مشران, علماء اور مذہبی رہنماء پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے. انہوں نے کہا کہ اورکزئی سے جرائم اور منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام ساتھ ساتھ ہیں. جرائم پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے علاقائی سطح پر پولیس کو مشران اور علماء کا تعاون ہر موڑ اور موقع پر حاصل ہو گا. میٹنگ کے شرکاء نے ڈی پی او اورکزئی سے مطالبہ کیا کہ سماجی برائیوں اور منشیات فروشی کی نشاندہی پر فوری کاروائی کی جائے تاکہ بروقت اس جرم کا تدارک کیا جا سکے۔جس پر ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ معاشرے میں موجود قانون شکنوں کو کسی جرم کی اجازت نہیں بلکہ ان کیخلاف مروجہ قوانین کے تحت فوری کاروائی کرکے ایکشن لیا جائے گا. میٹنگ کے شرکاء اور پولیس نے اس بات کا عہد کرکے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف مشترکہ کاروائی کی جائے گی اور کہا کہ پولیس اور عوام ساتھ ساتھ ہیں اور ہم سب جرم کے خاتمے کیلئے متفق اور ایک پیج پر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے