پشاور( مانند نیوز)عمیر خان اتوزئی رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ اداروں کے حقوق کیلئے قائم تنظیم دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے بلامقابلہ چیئر مین جبکہ وسیم عباس وائس چیئر مین منتخب ہوگئے،گزشتہ روز دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر ناصر خان کی زیر صدارات ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کیلئے عمیر خان اتوزئی چئیر مین،وسیم عباس وائس چئیر مین،فاروق خان،فدا محمد،دانش احمد اور امیر عبید خلجی ایگز یکیٹو ممبران منتخب ہوگئے،نومنتخب چئیر مین عمیر خان اتوزئی نے دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے تمام کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ و ہ رئیل اسٹیٹ اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا گڑھ بن چکا ہے۔پاکستان کی ترقی میں رئیل اسٹیٹ اور کاروباری برادری کا اہم کردار ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض مفاد پرست عناصر نے رئیل اسٹیٹ کے نام کو بدنام کیا ہے، دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کا مقصد رئیل اسٹیٹ اداروں سے وابستہ افراد، انوسٹرز کااعتماد بحال کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے