کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاک کالونی میں واقع اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی میں ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل کی جانب سے گراس روٹ لیول پر ہاکی کی ترقی کے لیے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکول کے طلباء و طالبات کو ہاکی کے تربیتی کیمپ میں بنیادی ہاکی اسکلز سکھائی گئی، کھلاڑیوں کی جانب سے ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر انکا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی جو بھرپور اندازمیں شرکت کررہے ہیں.
جونیئر مڈلر اور سینیئر کیٹگری کے 100 سے زائد طلباء و طالبات اس میں شریک تھے، اس موقع پر سیکریٹری اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بچوں کو موبائل کی دنیا سے نکال کر گراؤنڈر تک لے کے آنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ان پسماندہ علاقوں میں نیشنل اے گریڈ امپائر اور اس تربیتی کیمپ کے ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومتی سطح پر بھی ان بچوں کی تربیت میں ترقی کے لے انہیں بنیادی سامان بھی مہیا کیا جائے تاکہ ان پسماندہ علاقوں میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اس موقع پر ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے