پشاور(مانند نیوز) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)اور پشاور زلمی کی زلمی فورس پروجیکٹ کے درمیان طلباء کیلئے غیر نصابی مواقع کو تقویت دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ایم او یو کی اس تقریب میں کے ایم یو کی جانب سے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے ڈائریکٹر ناصر سلیم عرب اور زلمی فورس کے سربراہ عمر فاروق سید نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب میں وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں رجسٹرار کے ایم یو انعام اللہ خان وزیر، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ایسویسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عنایت شاہ اور زلمی فورس کے جنرل سیکرٹری سید حسنین بھی موجود تھے۔ یا د رہے کہ اس ایم او یو کا بنیادی مقصد کے ایم یو کے طلباء کو ”زلمی فورس کے اقدامات کے ذریعے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔ اس تعاون کا مقصد کے ایم یو کے احاطے میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی ایک متحرک صف کو متعارف کرانا ہے۔ وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس شراکت داری کو خو شاائند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان صحت مند غیر نصابی مصروفیت کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹرسپورٹس ناصر سلیم عرب اور زلمی فورس پروجیکٹ اہم کردارادا کرینگے۔ انہوں نے اس تعاون سے پیدا ہونے والے باہمی فوائد پر روشنی ڈالی، جو باصلاحیت نوجوانوں کو ان کی دلچسپی کے شعبوں میں قیمتی مواقع فراہم کرینگے۔ یہ اسٹریٹجک اتحاد جامع ترقی کو پروان چڑھانے اور طلبا کے لیے اپنی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اسے دکھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ زلمی فورس پروجییکٹ کے ایم یو کے طلباء کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مجموعی تعلیمی تجربے میں حصہ ڈالنے کیلئے ایک سرگرم عمل بن جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے