پبی (مانند نیوز) جامعہ دارالہدی ٰ نوشہرہ کینائب مدیر فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ صبح 8 بجے17فروری بروزہفتہ سالانہ اجتماع کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں،جبکہ گزشتہ طویل عرصہ سے اجتماع کو کامیاب اورمنظم بنانے کیلئے وقتاََ فوقتاََ اجلاسات کاسلسلہ جاری رہاجسمیں جامعہ کاانتظامیہ اورمجلس شورٰی کے معززاراکین اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سیمختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور اجتماع کیلئیوسیع پنڈال بنایا گیا ہے جسمیں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے۔تشہیری کمیٹی،روابط کمیٹی،مہمانان خصوصی کمیٹی،کمیٹی برائے پنڈال ودیگر کمیٹیوں پر مشتمل انتظامات مکمل کیاگیا ہیں۔ جامعہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقہ بھر کے علماءکرام سیاسی ومذہبی قائدین اراکین مجلس شوریٰ،معاونین جامعہ،سابق طلبہ،سرپرستان طلبہ اورملک بھر میں جامعہ کے متعلقین کو ہزاروں کی تعدادمیں دعوت نامے جاری کی گئی ہے۔یادرہے کہ اس عظیم الشان اجتماع کے مہمانان خصوصی جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر استاد العلماءشیخ الحدیث مولانا انوارالحق حقانی،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالاکے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا سیدنثار اللہ باچا،جامعہ دارلعلوم حقانیہ کے شیخ الحد یث ولی کامل مولنا مغفوراللہ باباجی،جانشین حانقاہ مدنی اٹک یادگار اسلاف پیرطریقت مولناقاضی ارشدالحسینی،ولی ابن ولی تقی ابن تقی شیخ القرآن والحدیث مولانا نور الہادی صاحب المعروف (صاحب حق صاحب)شاہ منصور صوابی،محافظ مدارس دینیہ ناظم اعلیٰ پنجاب وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیخ الحدیث مولنا قاضی عبد الرشید مہتمم جامعہ فاروقیہ راولپنڈی،جانشین شفیق الامت،پیر طریقت رہبرشریعت مولانا ابوبکر عزیز ہزاروی،مبلغ ختم نبوت مفتی احسان اللہ اتمانزئی،مرد مجاہدمولانا قاری اکرام الحق امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان،پیرطریقت رہبر شریعت مولانا محمدرفیق باچاصوابی،جامعہ دارالعلوم دیوبند ثانی کے ترجمان مولناٰ عرفان الحق حقانی،خطیب اسلام شعلہ بیان بانی ومہتمم جامعہ ابوہریر ہ وشیخ الحدیث مولناٰ عبدالقیو م حقانی،نمونہ اسلاف پروفیسر مولناٰ مفتی محمد الیاس،اضاخیل باچاصاحب کے جانشین پیر طریقت رہبر شریعت مولنا سید منیب اللہ باچا،جامعہ اسلامیہ بانڈہ شیخ اسماعیل تاروجبہ کے مہتمم پیرطریقت مولنا میاں ولی جان حقانی،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد فرید?کے خلیفہ پیرطریقت مولنا احسان الکریم نقشبندی،اہلسنت والجماعت ضلع نوشہرہ کے امیر مولناٰقاری سید عابد شاہ،جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کیامیرمولنا قاری محمد اسلم،مدرسہ صوت القرا?ن عمرے کلے کیمہتمم مولنا قاری محمد اسماعیل،جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے مہتمم مولنا ٰمفتی اجمل غنی،جمعیت طلباءاسلام ضلع نوشہرہ کے صدر مولنا قاری نور الحق،جامعہ عثمانیہ زنڈوبانڈہ کے مہتمم مولنا بشیر احمد عثمانی،جامعہ شمسیہ پیر سباق شریف کے نائب مہتمم مولناہدیت سلام،جامعہ تعلیم القرا?ن نوشہرہ کینٹ کے مہتمم مولناٰ قاری محمد اکمل،خانقاہ پیرسباق کے روح رواں مولناٰ فقیر احمد مدنی اور اس کے علاوہ ملک بھرکے جیدعلماءکرام مشائخ عظام،مصلحین امت، زعمائے ملت، قراءکرام شعرائے عظام،مذہبی وسیاسی رہنماؤں سمیت علاقہ بھرکے عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے