پبی (مانند نیوز) تھانہ اضاخیل پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی۔ راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار۔چھینی گئی رقم،موبائل فون،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق:۔ مسمی عبد القادرولد خمارگل ساکن افغانستان حال خدریزی پبی نے تھانہ اضاخیل پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں پبی بازار میں رکشہ چلاتا ہوں بھٹہ خشت اضاخیل پایان سواریوں کے ساتھ بکنگ پر گیا اضاخیل پایان بھٹہ خشت خوڑ میں سواریوں کو اتارا اسی دوران 3 نامعلوم ملزمان نے آکر مجھ پر اسلحہ تان کر مجھ سے نقد رقم،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔مقدمہ درج کیا گیا۔سید اسماعیل شاہ ایس ڈی پی اوکینٹ سرکل نے آیاز خان ایس ایچ او اضاخیل کو ملزمان کی گرفتاری، چھینی گئی رقم،موبائل فون کی برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ملزم نعمت اللہ ولد درویش گل ساکن اضاخیل بالا تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔نشاندھی پر چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد کر لیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں جنکی گرفتاری جلد متوقع ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے