وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر علاقہ زم چن، سرے خاورے سے تعلق رکھنے والے ملک خان مالیک وزیر نے کہا کہ مندرجہ ذیل معطلی کا حکم کا کیا بنا؟ ان دونوں سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں ابھی تک شروع نہیں ہوا، یہ صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے؟ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب نمائندوں زبیر خان وزیر اور عجب گل وزیر سے مطالبہ کیا کہ حلف لینے کے بعد فوراً اس کے خلاف ایکشن لیں، انہوں نے کہا کہ زم چن اور سرے خاورے جنوبی وزیرستان لوئر کے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں اس پر رحم کریں، ہمارے علاقے کے بچوں کو تعلیم جیسے بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے زم چن اور سرے خاورے اس جدید دور میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ان کو جائز حقوق دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہے، ہمیں بھی جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقوں کی طرح حقوق دیا جائے۔