پشاور (مانند نیوز) محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے صوبے میں سوسائیٹز رجسٹریشن ایکٹ 1860 اور ٹرسٹ ایکٹ 2020کے تحت رجسٹرڈ این جی اوز، پریس کلبوں اور ٹرسٹ کی تجدید اور رینول کے لیے پریس ریلیز جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق مجاہد خان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن صنعت و حرفت خیبر پختون خوا نے اپنے پریس ریلیز میں ان تمام غیر سرکاری تنظیمیں /پریس کلبوں /اور ٹرسٹ کی سالانہ تجدید برائے سال 2024 کے لیے آخری تاریخ 29 فروری2024 تک مقرر کر دی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ان تمام این جی اوز، پریس کلبوں اور ٹرسٹ جنھوں نے پچھلے سالوں کی تجدید /رینول نہیں کی ہے ان کو بھی صنعت وحرفت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم ان تمام این جی اور،پریس کلبوں اور ٹرسٹ کا خیبر پختون خوا چیری ٹیبل کمیشن سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔محکہ صنعت و حرفت کی جانب سے مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعدایسے تمام این جی اوز،پریس کلبوں اور ٹرسٹ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔