پشاور(مانند نیوز ) ہماری خواتین کو قدرت نے بے پناہ ذہانت اور جذبوں سے نوازا ہے اور یہ ہر میدان میں لیڈرشپ کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتی ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، ان خیالات کا اظہا معروف خاتون ٹرنیر میڈم بشرہ نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواتین میں لیڈرشپ کوالٹی پیدا کرنے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے محمد اسد خان،وکلا ء اور سول سو سائٹی کے مرد و خواتین نے شرکت کی،سیشن سے پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کے پروگرام منیجر اسفند یار خان اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر سعیدہ محمود نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ صوبے کی خواتین بے انتہا صلاحیتوں کی حامل ہیں اور وہ ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی خواہش اور صلاحیت رکھتی ہیں بس ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے امکانات اور اقدامات پر توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم رول ہے،اس لئے ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کو ان کا جائز مقام دلوانا ہوگا،سیشن میں شریک شرکا نے کہا کہ اس سیشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم خواتین میں خاص طور پر لیڈرشپ کوالٹی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک پرامن اور خوشحال ملک بننے میں وہ اپنا کردار بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے