جمرود(مانند نیوز )جمرود کے علاقہ بکرآباد میں گزشتہ رات کی تاریکی میں مخالفین نے ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر ہم نے انہیں کام کرنے سے روکا تو بعد میں انہوں نے سوشل میڈیا پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی جھوٹی خبر شائع کی ہے غیرقانونی قبضہ کرنے اور توہین عدالت پر ان کے خلاف کی کاروائی کی جائے۔ گل شاد خان کا پریس کانفرنس ضلع خیبر جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی شامیر گل، گل شاد خان، حاجی سید رضا،حاجی خیال مت سکندر خیل ملتان خیل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کہا کہ گزشتہ رات جمرود بکراباد میں ان کے ملکیت ارضی پر ان کے مخالفین قوت خان، منور خان اور سردار خان نے قبضہ کرکے مکان تعمیر کررہے تھے جن کو روکنے کے لئے ہمارے کچھ افراد وہاں گئے جن پر مخالفین نے فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بعد میں مذکورہ مخالفین نے سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف چھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا اور غلط بیانی شروع کی اور کہا کہ اس گھر میں خواتین موجود تھے اور گھر کو آگ لگا دی گئی ہے جو حقیقت کے بلکل برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ گل شاد خان و حاجی شاہ میر نے کہا کہ ہم نے مخالفین قوت خان اور منور خان کے ساتھ قومی سطح پر جرگے کئے اور عدالت میں بھی کیس چل رہا ہے تاہم قوت خان،منور خان نے قانون کو ہاتھ میں لیکر زمین پر قبضہ شروع کیا اور وہاں پر تعمیرات کی جو غیر قانونی اور جبر کے مترادف انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے علاقہ کے امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہمیں اور ہمارے ملکیت کو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ ھم ہر قسم کے قانونی راستہ اپنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے