جمرود (مانند نیوز )شامیر گل خاندان شروع سے ہمارے مخالف ہیں، انھوں نے ہمارے والد اور تمام خاندان کو مارکر مٹانے کی بار بار کوشش کی ہیں۔گزشتہ رات بھی انہوں نے ہماری چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی کی ہے، ہمارے گھر کے دروازے تک اکھاڑ کر لے گئے ہیں، انصاف دلایا جائے۔ قوت خان کی پریس کانفرنس۔ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوت خان، سردار خان،شاہ جی گل نے دیگر ساتھیوں سمیت کہا ہے کہ گزشتہ رات دو بجے شامیرگل کے خاندان جس میں بہت زیادہ افراد شامل تھے ہمارے گھر پر حملہ بول دیا اور ہمارے گھر کے چادر و چاردیواری کی پامالی کی، گھر کے دروازے تک لے گئے جبکہ بچہ کچہے سامان کو اگ لگادی،دروازے اور دوسری سامان گاڑیوں میں لاد کر اپنے ساتھ لے گئے۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ خاندان شروع سے ہمارے مخالف رہے ہیں انھوں نے میرے والد اور خاندان کو مارنے کی بھی کوشش کی ہے تاکہ ہمارے خاندان کو ختم کیا جائے اورگزشتہ رات بھی ہمیں قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے۔رات کے تاریکی میں گھر کو جلانے کے بعد انھوں نے ہم پر فائرنگ بھی کی جس سے میرا ایک بھتیجا زخمی بھی ہے جسکی ایف ائی ار بھی موجود ہے۔ انھوں نے کہاں کہ ھم سکندر خیل ملتان خیل ہے جس کی روح سے مزکورہ زمین میں ہمارا بھی حصہ(میراث)ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ھم ہر قسم کے علاقائی روایات اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہر بات کے لئے تیار ہے لہذا ہمارے ساتھ ظلم بند کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے۔